اُجیرے /اُڈپی:30/جنوری (ایس او نیوز) پاکیزہ زبان ، پاکیزہ زندگی اور پاکیزہ سماج کی تعمیر صرف نعروں اور بھاشنوں سے یا سڑکوں ، ندیوں کو صاف کرنے سے ناممکن ، تمام خیالات ، فکر اور سوچ کی پاکیزگی سے پاک ہونگے تو سوچھ سماج کی تعمیر ہوگی۔ جس کے لئے مہاتما بودھ کا راستہ مناسبت رکھتاہے، جس پرعمل کرنے سے ایک بہتر سماج کی تعمیر ممکن ہے، اس سلسلے میں ادب کے ذریعے فکریں کریں۔ ان باتوں کی اپیل بزرگ مفکر ، موظف پرنسپال کے ای رادھا کرشنا نے کی۔
ضلع اُڈپی کے اجیرے میں منعقدہ سہ روزہ ضلعی کنڑا ساہتیہ سمیلن کے اختتامی اجلاس میں اختتامی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سوچھ بھارت کی تشہیر بازی اور حقیقت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ صفائی صرف ظاہری نہ ہو بلکہ باطنی پاکیزگی ضروری ہے، ادب یہی کام کرتاہے، ادب کسی پر حملہ نہیں کرتا، جو جلانے کا کام کرتاہے وہ ادب نہیں ہوتا، اد ب ہمیشہ دینے ، تعمیر کرنے کاکام کرتاہے، یہی کام ادیبوں کو بھی کرنا ہے ، رحم ، کرم ، ہمدردی سے بھرآنے والی آنکھیں ہی ادب ہونے کی بات کہی ۔ عوامی تشہیر بازی کاادب ایک طرف ہے تودوسری طرف دل میں تاثیر پیدا کرنے والا ادب ہوتاہے اور یہی ادب آفاقی اور مدام ہوتاہے ۔ ایسا ادب ہی دلوں میں پیار ومحبت پیدا کرکے پھیلا تاہے۔
اختتامی اجلاس میں صدار تی خطاب کرتے ہوئے دھرمستھل کے دھرمادھیکاری ڈاکٹر وریندر ہیگڈے نے کہاکہ حکومت کمبلا، جلی کٹو پر پابندی عائد کرتی ہے ، لیکن کتنے ہی مذہبی مراکز پر بہت ہی تشددآمیز طریقے سے جانوروں کی بلی دی جاتی ہے اس پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں کرتا، حکومت اس طرح کے مراکز پر پابندی عائد کرے گی تو وہ ایک انقلابی قدم ہوگا۔ انسان کی ترقی ادب ، تہذیب اور مطالعہ لازمی ہے، یہی چیزیں ہماری شخصیت کو بناتی ہیں۔ چھوٹی عمر میں ہی بچوں کے ذہنوں میں ان اوصاف کوپیدا کرنے کی صلاح دی۔
سمیلن کے صدر ڈاکٹر چنپا گوڈ ا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی ، زمینی اور سماجی سطح کے ذہنوں کی تعمیر کنڑا ادب کے ذریعے ہورہی ہے، جس کو جاری رہنا چاہئے، کسی حال میں بھی بے انصافی ، ظلم ، استحصال کو پنپنے نہ دیں اس کی مخالفت کرتے رہیں، صرف آخری سچ کی تلاش کرنے کے بجائے کئی سچائیوں کو دیکھتے ہوئے آیا ہوں، کھلی و صاف ذہنیت سے احترام کرنے والا سماج میری نگاہوں میں ہے۔ مساوی و متوازن تہذیب کو مضبوط کرنے کے خیالات سے یہاں تک چل کرآنے کی بات کہی۔ ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر پردیپ کمار کلکور نے سمیلن کی کامیابی کے لئے تعاون دئیے تمام شکریہ اداکیا۔ تعلقہ صدر ڈاکٹر بی ، یشوورما ، استقبالیہ کمیٹی کے صدر وجئے راگھون ، شری ناتھ سمیت مختلف تعلقہ جات کے صدور موجود تھے ۔ ڈاکٹر دیاکر نے استقبال کیاتو شری نواس راؤ نےنظامت کی۔ سمیلن میں 30شخصیات کی تہنیت کی گئی ۔